Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کو خواتین امپائرز کی ضرورت، کورس بھی متعارف کروا دیا

کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے خواتین کو پی سی بی ویمن پینل آف امپائرز میں شامل کیا جائے گا، کرکٹ بورڈ
شائع 18 دسمبر 2023 02:31pm
پاکستان کی خواتین امپائرز۔ فوٹو — فائل
پاکستان کی خواتین امپائرز۔ فوٹو — فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری فروری 2024 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں خواتین امپائرز انڈکشن کورس کرائے گا۔

پی سی بی کے مطابق کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے امیدواروں کو آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لئے پی سی بی ویمن پینل آف امپائرز میں شامل کیا جائے گا جس سے خواتین امپائرز ریجن، ڈسٹرکٹ اور کلب سطح کے میچوں میں امپائرنگ کرسکیں گی۔

کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ کورس کے ابتدائی تین دنوں میں شرکاء کو امپائرنگ قوانین، قواعد و ضوابط اور کھیل کے قواعد و ضوابط کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی جائیں گی جب کہ چار روزہ کورس کے چوتھے اور آخری روز شرکاء کا تحریری ٹیسٹ، فٹنس ٹیسٹ اور انٹرویو ہوگا۔

بی سی بی نے کہا کہ درخواست دینے کی خواہشمند خواتین امیدوار31 دسمبر 2023 تک کرکٹ بورڈ ویب سائٹ سے آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کراسکتی ہیں، کورس رجسٹریشن کے لیے سابق خواتین کرکٹرز کو ترجیح دی جائے گی۔

کورس کے حوالے سے کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ 28 سے 40 سالہ خواتین امیدوار رجسٹریشن کروا سکتی ہیں اور شارٹ لسٹ رجسٹریشن کرنے والوں کو 15 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

PCB

Women

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Women Empires