Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی ائی وکلاء سے لائیو مناظرے کیلئے تیار ہوں، فیصلہ عوام کریں گے، اکبر ایس بابر

انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی نہیں دیے گئے، بانی رہنما پی ٹی آئی
شائع 18 دسمبر 2023 01:56pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی ائی وکلاء سے لائیو مناظرے کیلئے تیار ہوں، دونوں ثبوت دیں گے جس کا فیصلہ عوام کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ ورکروں سے کہتا ہوں ناانصافیوں کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہو جائیں، عدالتی فیصلے میں نا صرف پی ٹی ائی ممبر بلکہ بانی ممبر ہوں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ میں پی ٹی ائی کے وکیلوں سے لائیومناظرے کے لیے تیار ہوں، وہ بھی ثبوت دیں میں بھی ثبوت دوں گا لیکن فیصلہ عوام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سماعت: ’الیکشن کمیشن نے نہیں بتایا محفوظ فیصلہ کب سنائیں گے‘

ان کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی نہیں دیے گئے، ہم نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر جانے کا ویڈیو ثبوت بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ اکبر ایس بابر سمیت دیگر کی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کالعدم دینے کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

pti

Akbar S Babar

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election