Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلے کی معطلی پر وکلا برادری پریشان ہے، حامد خان

ہماری وکلاء برادری اس پر جلد کوئی لائحہ عمل اپنائے گی، حامد خان
شائع 18 دسمبر 2023 12:58pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور قانون دان حامد خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں کے خلاف یہ فیصلہ بالکل ٹھیک تھا، فوجی عدالتیں آئین کے مطابق نہیں ہیں۔

حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومتیں غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں، ہم ملٹری کورٹس کی پرزور مذمت کریں گے۔

حامد خان نے کہا کہ نگران حکومت کو کوئی حق نہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں۔

انہوں نے کہا کہ وکلا کا موقف ہے فوجی عدالتیں سویلین کا ٹرائل نہیں کرسکتیں، سارے وکلا اس بات پر پریشان ہیں کہ سپریم کورٹ کے چھ رکنی بینچ نے اس آرڈر پر اسٹے کیسے کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس آرڈر کو سسپینڈ کیوں کیا گیا ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہماری وکلاء برادری اس پر جلد کوئی لائحہ عمل اپنائیں گے۔

Lahore High Court

Hamid Khan