Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہلو: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی میں اداروں کیخلاف نعرے بازی کا مقدمہ درج

ایف آئی آر میں 120،124 ،143 اور 153 سمیت مختلف دفعات شامل
شائع 18 دسمبر 2023 12:36pm
فوٹو — ایکس
فوٹو — ایکس

کوہلو میں بلوچ یکجہتی ریلی میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوہلو میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی کےموقع پراداروں کے خلاف نعرے بازی اور اشتعال انگیزی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ مقدمہ ایف سی اہلکار فیاض حسین کی مدعیت میں 30 سے زائد افراد کے خلاف درج کیا گیا جس میں 120،124 ،143 اور 153 سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی میں پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان کے لواحقین اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ شریک ہوئے۔

ریلی اور جلسے میں کوہلو سے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے علاوہ لوگوں کی بڑی نے شرکت کرتے ہوئے بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کامطالبہ کیا۔

 ایف آئی آر
ایف آئی آر

بلوچستان

missing person

KOHLO