Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب حکومت کا انڈر 16 کھلاڑی کو وظیفہ دینے کا اعلان

انڈر 16 پروفیشنل اسپورٹس کے لیے الگ الگ کیلینڈرز تیار کیے ہیں، وہاب ریاض
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 01:00pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

نگراں حکومت پنجاب نے ہر انڈر 16 کے ہر کھلاڑی کو وظیفہ دینے کا اعلان کردیا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو آگے لے جانے کے لیے اقدامات کریں گے، صوبے میں کھیلوں کے لیے 2 سال کا شیڈول تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈر 16 پروفیشنل اسپورٹس کے لیے الگ الگ کیلینڈرز تیار کیے ہیں، انڈر 16 کے ہر کھلاڑی کو 10 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 18 کھیلوں کے لیے پروفیشنل ٹیمیں بنائیں گے، ابتدائی طور پر چھ کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے،۔

مشیر کھیل نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے لیے تمام سہولیات مہیا کر رہے ہیں، کھیلوں کا فروغ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے جب کہ کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہیں۔

Wahab Riaz

Punjab Government

sports