ہماری درخواست الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، ترجمان عمران خان
ترجمان بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمیر نیازی نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں ہماری درخواست الیکشن میں تاخیر کے لیے نہیں تھی بلکہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہ کہ توہین عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے لیکن اس کا باقاعدہ نوٹس ابھی تک مجھے نہیں ملا، البتہ سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی اس کا باقائدہ جواب داخل کریں گے۔
ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، جمہوریت کو جنہوں نے ڈی ریل کیا ہے پہلے انکو تو پکڑیں۔
عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو ہم نے خود جانے دیا، ضیاء الحق اور ایوب خان کا ہم کچھ نہیں کرسکے، اگر میری طاقت ان سب سے زیادہ ہے تو دیکھنے والی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
’کسی کو جمہوریت ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘، پی ٹی آئی کے عمیر نیازی سے جواب طلب
سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن شیڈول جاری، کاغذات نامزدگی کی وصولی 20 دسمبر سے شروع ہوگی
عمیر نیازی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کو آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔
اس کے بعد سپریم کورٹ کے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن کمیشن کی جانب سے آر او اور ڈی آر اوز کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل عمیر نیازی کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی تھی۔
Comments are closed on this story.