Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف آئی اے فرح شہزادی کے بچوں کی جائیدادوں کی تحقیقات کرے، لاہور ہائیکورٹ

انوسٹیگیشن کریں بچوں کے نام پر کونسی جائیدادیں ہیں، عدالت
شائع 18 دسمبر 2023 11:29am

لاہور ہائیکورٹ میں فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت ایف آئی اے نے بتایا کہ غیر قانونی جائیدادیں بچوں کے نام پر رجسٹر ہیں، بچوں کے نام جائیدادیں ہونے کے باعث ای سی ایل شامل کیے گئے ہیں۔

فرح شہزادی کے بچوں فراز اقبال اور ایمان اقبال کی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت دونوں بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں کے نام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ داخلہ کو دیے تھے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کوئی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں۔

عدالت نے ایف آئی کو کہا کہ آپ انوسٹیگیشن کریں بچوں کے نام پر کونسی جائیدادیں ہیں، عدالت نے درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی۔

FIA

ECL

Farah gogi