Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی یومِ مہاجرین: پاکستان کا مثالی کردار

پاکستان نے نہ صرف مہاجرین کو پناہ دی بلکہ وہ تمام حقوق بھی دیئے جن کا یہ عالمی دن متقاضی ہے۔
شائع 18 دسمبر 2023 11:00am

ہر سال اٹھارہ دسمبر کو اقوام متحدہ کے تحت عالمی یوم مہاجرین منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں مہاجرین کی حفاظت، بنیادی حقوق، ان سے انسانی ہمدردی کا سلوک کرنے کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

عالمی یوم مہاجرین پر مہاجرین کے حقوق کے حوالے سے اگر کسی ملک کی مثال لینا ہو تو وہ پاکستان ہے۔ یہاں چالیس سال سے زائد عرصہ کے دوران لاکھوں افغانیوں نے پناہ لی۔

1979 میں کابل پر سوویت یونین کے حملے کے بعد چالیس لاکھ سے بھی زائد افغان اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان آبسے۔

پاکستان نے نہ صرف انہیں پناہ دی بلکہ وہ تمام حقوق بھی دیئے جن کا یہ عالمی دن متقاضی ہے۔

حکومت پاکستان نے 26 ستمبر کو تمام غیر قانونی اور دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو وطن واپس بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

جس کے بعد اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد تقربیا ساڑھے چار لاکھ ہوچکی ہے۔

Afghan refugees

پاکستان

International Refugees Day