Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، مزید 1638 افراد روانہ

71 گاڑیوں میں 86 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 10:14am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے الٹی میٹم کے بعد سے افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 17 دسمبر 2023 کو 1638 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے جن میں 425 مرد، 377 خواتین اور 836 بچے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق 71 گاڑیوں میں 86 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی جس کے بعد واپس جانے والے افغانیوں کی کل تعداد 436,790 تک پہنچ چکی۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اپنے وطن واپسی کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

afghanistan

Afghan refugees

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning