Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں دھند سے موٹر ویز بند، کراچی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ

پنجاب میں شدید دھند کا راج، کئی موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 09:22am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں آج رات سے سرد ہوائیں چل گئں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

شہر قائد صبح کے وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز سرد ہوواؤں کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ محسوس کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافےکے بعد کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں ہوائیں چلتی رہیں اور دھند بھی شہر کے مختلف مقامات پر دیکھی گئی۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث کئی اہم موٹرویز بند ہیں۔

موٹر وے حکام کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹر وے ٹریفک کے لیے بند ہے، موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ، ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ تک بند ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا رتھا کہ لاہور میں اسموگ کی صورتحال بہتر ہے، اے کیو آئی 183 پر آگیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاہور اسموگ میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔

تاہم، آج صبح نو بجے لاہور اور اس کے گردونواح میں اسموگ کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس 205 ریکارڈ کیا گیا اور عالمی آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور کا چوتھا نمبر تھا۔

اسموگ کے باعث نزلہ، زکام اور کھانسی کی بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شہری غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سرد اور خشک رہے گا جب کہ صوبے میں میں سردی کی لہر میں بدستور کمی انے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 12، ربت میں 19، جیوانی میں 16جب کہ گوادر میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

punjab

Motorways Closed

punjab smog