Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ساتویں مسٹر یحیٰی کلاسک کا ٹائٹل پنجاب کے باڈی بلڈر کے نام، پختونخوا کا تن ساز مسٹر پاکستان بن گیا

مسٹر جونیئر کا ٹائٹل بھی پختونخوا کے ہارون رشید کے نام رہا
شائع 17 دسمبر 2023 10:13pm
لاہور میں ساتویں مسٹر یحیٰی کلاسک تن ساز چیمپئن شپ کا انعقاد ۔فوٹو ۔۔ یوٹیوب/Safwan Fitness
لاہور میں ساتویں مسٹر یحیٰی کلاسک تن ساز چیمپئن شپ کا انعقاد ۔فوٹو ۔۔ یوٹیوب/Safwan Fitness

لاہور میں ہونے والے ساتویں تن سازی کے مقابلے میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں تن سازوں نے حصہ لیا اور ٹائٹل کے حصول کے لیے خوب جوہر دکھائے۔

ساتویں مسٹر یحیٰی کلاسک کا ٹائٹل پنجاب کے شاہ زیب نے جیتا، جبکہ 72ویں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل خیبرپختونخوا کے سید محمد نے اپنے نام کیا۔

مسٹر جونیئر کا ٹائٹل بھی کے پی کے کے ہارون رشید کے نام رہا۔ مینز فزیک میں بلوچستان کے سید بلال جبکہ ماسٹر کلاس میں پنجاب کے عثمان بٹ فاتح رہے۔ فاتح تن سازوں میں 15لاکھ کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔

lahore

Fitness Model

Yahya Classic 7th Competition 2023