Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکب آباد: سیمنٹ کے ٹرک سے 3 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں رکھی گئی تھی، ترجمان اے این ایف
شائع 17 دسمبر 2023 09:02pm
علامتی تصویر/ فائل
علامتی تصویر/ فائل

سندھ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ جیکب آباد میں سیمنٹ کے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق جیکب آباد میں اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن ضلع خیر پور جانے والے ٹرک کو پکڑا گیا، سیمنٹ کے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں رکھی گئی تھی، 620 کلو گرام منشیات کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے۔

ANF

Sindh Police

Drugs Smuggling