Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

امریکا جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کی مدد کرے، محمدعلی درانی

دہشت گردوں کے پاس امریکی اسلحہ کہاں سے آیا تحقیقات کرائی جائیں، سابق وفاقی وزیر
شائع 17 دسمبر 2023 04:23pm
اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چھوڑ دیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں، محمد علی درانی۔ فوٹو ــ سوشل میڈیا
اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چھوڑ دیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں، محمد علی درانی۔ فوٹو ــ سوشل میڈیا

سابق وفاقی وزیر اور سینئیر سیاستدان محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس امریکی اسلحہ کہاں سے آیا اس کی تحقیقات کرائی جائیں، اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکا جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کی مدد کرے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دہشت گردی کی نئی جنگ مسلط کی جارہی ہے، امریکی اسلحے سے دہشت گرد پاکستان کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔

محمد علی درانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس امریکی اسلحہ کہاں سے آیا، تحقیقات کرائی جائیں، دہشتگردوں کو جدید اسلحے کی فراہمی نہ روکی گئی تو خدانخواستہ ایک اور نائن الیون کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردوں کے پاس جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی کی موجودگی عالمی وعلاقائی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکا جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کی مدد کرے، یہ خود امریکا اور دنیا کے امن کے مفاد میں ہے۔

afghan taliban

TTP

terrorist attacks

American Arms