Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں آلودگی کم، کراچی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

کراچی میں آج موسم سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے
شائع 17 دسمبر 2023 09:32am

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، کراچی میں ائیرکوالٹی انڈیکس (ہوا کا معیار) 332 ریکارڈ کیا گیا۔

اے کیو آئی کے مطابق شہر میں ہوا کا معیار غیرصحت بخش ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری مضر صحت ہوا سے بچنے کے لئے ماسک پہنیں۔

اے کیو آئی کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ڈھاکہ دوسرے نمبر پر ہے، ڈھاکہ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 268 ریکارڈ کیا گیا، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کلکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔

کلکتہ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے، سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، صبح سویرے شہر کا درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے بھی آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے، مصنوعی بارش کے بعد لاہور کی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے اور لاہور عالمی رینکنگ میں پہلی سے چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے۔

گرین فورٹ 2 لاہور میں اے کیو آئی 366 رہا، پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ میں اے کیو آئی 275 ریکارڈ کیا گیا۔

ٹاؤن ہال لاہور میں اے کیو آئی 366 ریکارڈ کیا گیا، شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی 242 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور فیصل آباد بائی پاس روڈ شیخوپورہ پر اے کیو آئی 163 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈیٹا گزشتہ 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔

karachi

lahore

Lahore smog

AQI

Most Polluted Cities