Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی سندھ پر نظر، شہباز اور مریم کو کراچی سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ آج ہونے کا امکان

لیگی قائد بھی جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔
شائع 17 دسمبر 2023 08:40am

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سندھ کی سیاست پر نظریں جما لی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑانے کی تجویز پر فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

ن لیگ نے سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

پارٹی کی مرکزی قیادت نے صوبائی قیادت کو آج اور امیدواروں کو پیر کو طلب کیا ہے۔

لیگی قائد بھی جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔

گزشتہ روز ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا گیارہواں اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں بہاولپور ڈویژن سے قومی اسمبلی کی کل پندرہ اور پنجاب اسمبلی کی اکتیس نشستوں کے لئے انٹرویوز کیے گئے تھے۔

Nawaz Sharif

karachi

sindh

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)