Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این پی کا عام انتخابات کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید امیدواران کا اعلان

چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان کی اراکین سے مشاورت کے بعد امیدواران کی منظوری
شائع 16 دسمبر 2023 10:14pm

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے عام انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزید امیدواران کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ثاقب اللہ خان چمکنی این اے 29 اور ارباب زین عمر این اے 30 پشاور کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 38 کرک سے حامد طوفان جبکہ این اے 40 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔

صوبائی حلقوں میں پی کے 5 سوات کے لیے میاں حذیفہ اور پی کے 17 لوئر دیر کے لیے ملک سجاد امیدوار ہوں گے۔

پی کے 41 تورغر کے لیے زرین گل اور پی کے 55 مردان میں سید محمد سہیل باچا امیدوار ہوں گے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی پی کے 58 مردان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پی کے 59 مردان سے ہارون خان اور پی کے 77 پشاور سے صلاح الدین مومند امیدوار ہوں گے۔

مزی پڑھیں

پی ٹی آئی نے الیکشن پر ایک اور درخواست دائر کردی، عدالتی نگرانی کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

پری پول رگنگ کرلی گئی، پی ٹی آئی کو شفاف شمولیت سے روکا جا رہا ہے، بیرسٹر گوہر

پی کے 100 بنوں سے اصغرنواز خان جبکہ پی کے 104 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔

چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعد امیدواران کی منظوری دے دی۔

peshawar

ANP

aimal wali khan

awami national party

Candidates for National and Provincial Assembly

Election 2024