Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

33 ممالک کے شہریوں کیلئے ایران کا ’ویزا فری‘ کیا پاکستان شامل ہے؟

ایران کے ثقافتی ورثہ و سیاحت کے وزیر نے فیصلے کو عالمی پیغام کے طور پر اجاگر کیا
شائع 16 دسمبر 2023 08:05pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

ایران نے 33 ممالک کے لئے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کا یہ اعلان دنیا کے لئے ملک کے دروازے کھولنے کے لئے ایک بڑے اقدام کا اشارہ ہے۔ یہ یکطرفہ فیصلہ ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت کی طرف سے طے کردہ ترجیحات سے مطابقت رکھتا ہے۔

ایران کے ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے وزیر عزت اللہ زرغامی نے اس فیصلے کو ایک عالمی پیغام کے طور پر اجاگر کیا اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو قبول کرنے کے ساتھ آسان اور خوشگوار سہولیات کے ساتھ ان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے ایران کی آمادگی کی عکاسی کی۔

ایران کی جانب سے جن 33 ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا گیا ہے ان میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت، بھارت، روس، لبنان، ازبکستان، کرغزستان، تاجکستان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ تیونس، موریطانیہ، تنزانیہ ، زمبابوے، ماریشس، افریقی ملک سیشیلز ، انڈونیشیا، برونائی، جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کیلئے بھی ایرانی ویزا فری ہوگا۔

ویزا فری انٹری کی سہولت کمبوڈیا، ملائشیا، ویتنام، برازیل، پیرو، کیوبا، میکسیکو، وینزویلا ، بوسنیا و ہرزیگووینا، سربیا، کروشیا اور بیلاروس کے شہریوں کو بھی حاصل ہوگی۔

ایرانی وزیر زرغامی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر ان کی وزارت نے 60 ممالک کے لئے ویزا فری انٹری کی تجویز پیش کی تھی ، لیکن حکومت نے ان میں سے 33 کے لئے اس اقدام کو گرین سگنل دیا۔

واضح رہے کہ ایرانی شہریوں کو اب 19 دسمبر سے باقاعدہ پروازوں کے ذریعے سعودی عرب میں عمرہ کے لیے سفر کرنے کا موقع ملے گا۔

Iran

tourists

Visa Free Entry