Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹربیونلز ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل ہوں گے، الیکشن کمیشن
شائع 16 دسمبر 2023 07:35pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024 کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کے لیے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کے لیے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے جاری کردیے۔

جاری کردہ مراسلے میں الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ ملک بھر کے پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے، چیف جسٹس ہائیکورٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لیے تجاویز لی جائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز ہائیکورٹس کے ججز پر مستمل ہوں گے، اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگیوں پر آر اوز کے فیصلے چیلنج ہوسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا شیڈول

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، ریٹرننگ افسران 19 دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

شیڈول کے مطابق عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 20 تا 22 دسمبر جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں 23 دسمبر کو جاری ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

3 جنوری کو کاغذات کی منظوری اورمسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی جبکہ 10 جنوری 2024ء کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔

11 جنوری 2024ء کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی نے الیکشن پر ایک اور درخواست دائر کردی، عدالتی نگرانی کا مطالبہ

سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر اسحاق ڈار کی معذرت

عام انتخابات: ایم کیو ایم کا چیف الیکشن کمشنر سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ECP

اسلام آباد

Elections

election schedule

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election Schedule 2024

Election 2024