9 مئی جلاؤ گھیراؤ: یاسمین راشد اور محمود الرشید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور محمود الرشید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جنوری تک توسیع کردی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف چالان جمع کروا دیے ہیں، جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے، عدالت ریمانڈ میں توسیع کرے۔
بعدازاں عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جنوری تک توسیع کردی۔
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کی جیل سے الیکشن لڑنے کی حکمت عملی، سیکرٹری لیگل کو ذمہ داریاں سونپ دیں
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے نواز شریف کو چیلنج کردیا
جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد اور دیگر ملزمان آئندہ سماعت پر طلب
Comments are closed on this story.