Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش برسا دی گئی، لاہور کے 10 علاقوں میں بوندا باری

بارش متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کی گئی
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 10:20pm
مصنوعی بارش کیلئے بادلوں میں فلئیرز برسانے سے قبل طیارہ ایئرپورٹ پر موجود
مصنوعی بارش کیلئے بادلوں میں فلئیرز برسانے سے قبل طیارہ ایئرپورٹ پر موجود

پاکستان میں پہلی مرتبہ مصنوعی بارش برسا دی گئی ہے جس کے نتیجے میں لاہور کے 10 علاقے تربتر ہوگئے۔

مصنوعی بارش کا اعلان پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کردی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پہلی فلائٹ میں 48 فلیئرز فائر کیے گئے، فلیئرز شاہدرہ اور مرید کے کے قریب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے تقریباً 10 علاقوں میں بارش ہوگئی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم کے شکر گزار ہین جنہوں نے مصنوعی بارش کے لیے تمام معاملات دیکھے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یواےای کا خصوصی طیارہ آج سے 11،10 روز پہلے آچکا تھا، مجموعی طور پر یواے ای کے 2 جہاز آئے، ان کی پوری ٹیم یہاں موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں مصنوعی بارش کیسے برسائی جا سکتی ہے اور کیا یہ ممکن ہے؟

عالمی بینک کا مصنوعی بارش کے منصوبوں سے اختلاف، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ

لاہور میں جس طیارے کے زریعے مصنوعی بارش برسائی گئی وہ بیچ کرافٹ کنگ ائیر C90 ماڈل ہے۔

یہ امریکی ساختہ طیارہ یو اے ای ائیر فورس کی ملکیت ہے۔

دو انجن اور چھ نشستوں والا یہ طیارہ 500 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طیارے نے آج لاہور، مریدکے، کالا شاہ کاکو، شرقپور اور شیخوپورہ کی فضاء میں کلاؤڈ سیڈنگ کیلئے اڑان بھری تھی۔

ذرائع کے مطابق طیارہ گوجرانوالہ، موڑ ایمن آباد اور کامونکی کی حدود میں بھی کلاؤڈسیڈنگ کرتا رہا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب دیکھیں گے مصنوعی بارش کا کتنا اثر پڑتا ہے، البتہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس یقینی طور پر نیچے جائے گا۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت پنجاب نے گزشتہ ماہ صوبے میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شہریوں میں مصنوعی بارش کی ویڈیوز شیئر کی جن میں گاڑیوں کی ونڈاسکرینز اور چھتوں پر ہلکی بوندا باندی دکھائی دے رہی ہے۔

lahore

Lahore smog

mohsin naqvi

punjab smog

Artificial Rain