Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پری پول رگنگ کرلی گئی، پی ٹی آئی کو شفاف شمولیت سے روکا جا رہا ہے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ کبھی نہیں کرے گی، کوشش ہے کہ بلے کے نشان سے لڑیں اور فری اینڈ فیئر الیکشن میں شرکت کریں، چیئرمین تحریک انصاف
شائع 16 دسمبر 2023 03:21pm
We do not want to delay the election in any way: Chairman PTI Gohar Ali Khan - Aaj News

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پری پول رگنگ کرلی گئی، پی ٹی آئی کو شفاف شمولیت سے روکا جا رہا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں ہمارا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، ہماری استدعا رہی ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آر اوز کا ہونا شفاف الیکشن کی عکاسی نہیں کرتا، ہماری درخواست تھی ریٹرننگ افسران کو عدلیہ سے لیا جائے، پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جا سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ہی بتا سکتی ہے انہیں کیوں لگا ہم جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، ہم تو سپریم کورٹ میں بیٹھے رہتے ہیں کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچایا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بوگس کیسز کے ذریعے جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ سب کچھ سیاسی انتقام کے لیے کیا جارہا ہے جیل ٹرائل ہو ہی نہیں سکتا، ایسے ٹرائل بنیادی انسانی حقوق ی ۔

pti

Election Commission of Pakistan (ECP)

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Barrister Gohar

Election 2024