پاکستان میں بچوں کے لیے بہترین اصلاحی کارٹون
بچوں کی تربیت میں سب سے زیادہ ہاتھ والدین کا ہوتا ہے ، لیکن اچھی بُری باتیں سمجھانے اور سیکھنے سکھانے کے اس عمل میں والدین کو کئی دیگر طریقوں سے بھئی مدد لینی پٖڑتی ہے کا تو وہیں بچوں کو سیکھانے کیلئے اور بھی کئی طریقے ہیں جو ان کی ذہنی نشونما میں کردارادا کرسکتے ہیں۔
کارٹون فلمیں بچوں کومختلف چیزیں سکھانے کا زیادہ موثرطریقہ ہیں لیکن ان کا انتخاب ایک مشکل کام ہے۔ ان کارٹونزسے بچوں کے ذخیرہ الفاظ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
کچھ کہانیوں میں دکھایا جاتا ہے کہ کارٹون میں موجود کردار نئے لفظ کا استعمال کرتے ہیں اور خوبصورت تصویر کے ساتھ ان کی وضاحت بھی کی جاتی ہے۔
یہ بچوں کے ذہن پر ایک گہرا نقش چھوڑتے ہیں۔ ہمارے معاشرے کی افسوسناک حقیقت ہے کہ نئی نسل کے بچے اصلاحی کارٹون دیکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
تاہم پاکستانی فلم سازوں کے تیار کردہ کچھ کارٹون فلموں اور سیریز نے اپنی سبق آموز کہانیوں کی وجہ سے سنیما اسکرینوں پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
ذیل میں والدین کی رہنمائی کیلئے بچوں کے لیے چند سبق آموز کارٹون اور فلم بتائی گئی ہے جو ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
برقعہ اوینجر (Burka Avenger)
برقعہ اوینجر ایک اسکول ٹیچر ہے جو برقع پہننے والے سپر ہیرو کے طور پر خفیہ شناخت رکھتی ہیں۔ یہ اپنے اسکول اور گاؤں کو ولن سے بچاتی ہیں۔
یہ کارٹون ایکشن اور ایڈونچر سے محبت کرنے والے بچوں کو اردو سکھانے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔
قائد ا سے باتیں (Quaid Say Baatein)
اس کارٹون میں ننھی زینب کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے جو قائد اعظم سے ترغیب لے کر اپنے ارد گرد کے بہت سے مسائل کو حل کرتی ہے۔
تین بہادر (Teen Bahadur)
اس فلم میں سُپر پاورز سے لیس تین 11 سالہ بچوں کو دیکھایا گیا ہے۔ یہ شہر کو تباہ کرنے والے بابو بالم نامی ایک خوفناک مخلوق سے لڑ کر امن بحال کرتے ہیں۔
اللہ یار(Allahyar)
اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور ایک پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ہے جس کی ہدایتکاری عزیر ظہیر خان نے کی ہے۔ اس میں ایک نوجوان لڑکے کی کہانی اور جانوروں کے ساتھ اس کی محبت کی عکاسی کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.