Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’تمہیں جہنم کی آگ میں جلتا دیکھنا مجھے بہت اچھا لگے گا‘

فلسطین کی حمایت میں پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے پرزاہد احمد برس پڑے
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 02:27pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اجاگرکرنے کے خلاف میٹا کی جانب سے شیڈو بین نئی بات نہیں، ماہرہ خان، عشنا شاہ سمیت دیگر کئی سیلیبرٹیز کے بعد اب پاکستان کے معروف اداکار زاہد احمد کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا جس پر اداکار نے کڑا ردِعمل ظاہرکیا ہے۔

زاہد احمد نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں بتایا کہ ان کی پروفائل سے دہشتگردی سے متعلق کی جانے والی گزشتہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔

اداکار نے لکھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان ساتھ یہ ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ ’انسٹاگرام نے میری آخری پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور امریکی صدرجو بائیڈن کو اصل دہشتگرد کہا تھا‘۔

زاہد احمد نے ردعمل میں لکھا کہ ’انسٹاگرام، قیامت کے دن تمہیں جہنم کی آگ میں جلتا دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگے گا‘۔

واضح رہے کہ زاہد احمد نے انسٹا اورفیس بک پر کی جانے والی پوسٹ میں عالمی رہنماؤں اور طالبان کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے موازنہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’ ہمیں یہ یقین کرنے پر مجبورکیا گیا کہ دہشتگرد ایسے دکھتے ہیں لیکن اب دنیا کو پتا چل چکا ہے کہ دہشتگرد کیسے نظر آتے ہیں’۔

تاہم انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کی جانے والی یہ پوسٹ زاہد احمد کے فیس بُک اکاؤنٹ پر تاحال موجود ہے۔

Palestine

meta

Zahid Ahmed

Shadow Banned