Aaj News

اتوار, نومبر 10, 2024  
07 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نے بچوں کی ٹافیوں پر ٹیکس بڑھا دیا

ٹافیوں، کینڈیز اور کنفیکشنری آئٹمز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں اضافہ کردیا گیا
شائع 16 دسمبر 2023 03:08pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

حکومت نے ٹافی، کینڈی اور کنفیکشنری آئٹمز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں اضافہ کردیا ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے تھائی لینڈ، تائیوان، انڈونیشیا، ویت نام، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، ترکی، یورپ اور امریکا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر ٹیکس بڑھایا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے پیش نظر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا، جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔

اسٹیک ہولڈرز نے عالمی منڈی رجحان کے مطابق کسٹمز کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کرنے کی درخواست کی، 90 دن کے کلیئرنس ڈیٹا کو حاصل کرکے اس کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور کینڈیز، ٹافیاں اور کنفیکشنری اشیاء کے درآمدی ڈیٹا کا اسی مدت کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ڈیٹا سے موازنہ کیا گیا۔

تجزیہ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ2021-22 سے 2022-23 تک پاکستان میں درآمد کی جانے والی کینڈیز، ٹافیوں اور کنفیکشنری اشیاء کی کل درآمدی قیمت 3.84 ملین امریکی ڈالر سے کم ہو کر2.02 ملین امریکی ڈالر یعنی 90 فیصد کم ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان کے لیے کُل درآمدات اسی مدت کے دوران ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت مالیت 1.96 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 5.09 ملین امریکی ڈالر ہوئی یعنی 160 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Toffees

Candies