Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیاں چلانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، محسن نقوی
شائع 16 دسمبر 2023 09:12am
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصونپ مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوسکتا لیکن ہماری زیادہ سے زیادہ پراجیکٹس مکمل کرکے جائیں۔

جنرل اسپتال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر میں 2600 کلو میٹر پر مشتمل سڑکوں اور 90 کے قریب اسپتال ری ویمپ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 737 تھانے 30 دن کے اندر اپ گریڈ کرلیے جائیں گے، راولپنڈی رنگ روڈ مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہو سکتی لیکن بند روڈ اور دیگر درجنوں ایسے پراجیکٹ مکمل ہوجائیں گے، البتہ ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ پراجیکٹس مکمل کرکے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبوں پر 3، 3 شفٹوں میں دن رات کام ہو رہا ہے، الیکٹرک گاڑیاں چلانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں جب کہ طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹر سائیکل دینے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 737 تھانوں کی ری ویمپنگ ہورہی ہے، جو 30 دن کے اندر مکمل ہوجائیں گی۔

lahore

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

rawalpindi ring road