Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر اسحاق ڈار کی معذرت

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسحاق ڈار کے سوشل میڈیا بیان کو مسترد کردیا تھا
شائع 16 دسمبر 2023 08:46am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ریٹرننگ افسران (آر او) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر او) سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کل ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے سے قبل ہی اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری کیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسحاق ڈار کے سوشل میڈیا بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ابھی تک انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوا ، سوشل میڈیا پر جاری افواہیں غلط ہیں، الیکشن کمیشن تھوڑی دیر میں شیڈول جاری کرے گا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق 8 فروری کو پولنگ ہوگی۔

Ishaq Dar

ECP

Sikander Sultan Raja

Election Schedule 2024

Election 2024