حصول روزگار کے لیے بیرون ملک جانے کو منفی نہیں لینا چاہیے، نگراں وزیراعظم
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ حصول روزگار کے لیے بیرون ملک جانے کو منفی نہیں لینا چاہیے، معاشی مواقع پیدا کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔
مظفرآباد میں کشمیری طلبہ و طلبات سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ تعلیم کےشعبےکی بہتری پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، یونیورسٹیوں کودرپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے طلبہ کا مسئلہ حل کرائیں گے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے مکالمے کا فروغ ضروری ہے، مسائل کے حل کے لیے آزاد کشمیر حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے، اور داخلوں کے لیے کوٹے کا مسئلہ باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کی بڑی تعداد نوجوانوں پرمشتمل ہے، حصول روزگار کے لیے بیرون ملک جانے کو منفی نہیں لینا چاہیے، معاشی مواقع پیدا کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔
Comments are closed on this story.