Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نےایڈوانس تنخواہ جاری کرنے کا مراسلہ جاری کردیا
شائع 15 دسمبر 2023 04:03pm

حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کی دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرسمس کےموقع پر مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر ہے، حکومت نے مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کی دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نےایڈوانس تنخواہ جاری کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق مسیحی برادری کے وفاقی ملازمین کو 20 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن ادا کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و عقیدت سے منائے گی۔

Christmas

Advance Salary

Christmas 2023