Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2023 کے کچھ یادگار لمحات، کیمرے کی آنکھ سے

روئٹرز کے فوٹو گرافروں نے دنیا بھر سے مختلف واقعات، حادثات، جنگ اور دیگرسرگرمیوں کی تصاویر کھینچی ہیں
شائع 15 دسمبر 2023 01:42pm
تصویر — روئٹرز
تصویر — روئٹرز

سال 2023 اپنے دامن میں مختلف یادیں سمیٹے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے فوٹو گرافروں نے دنیا بھر سے مختلف واقعات، حادثات، جنگ اور دیگر سرگرمیوں کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا ہے۔

صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں 6 اگست 2023 کو ٹرین حادثہ پیش آیا تھا، جہاں ریسکیو اہلکار زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رواں سال جولائی میں سوئٹزرلینڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا فضائی منظر

اکتوبر میں افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ہرات کے صوبے میں ریکسیو اہلکار ایک خیمہ اٹھا کر لے جارہے ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں 19 مارچ کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں گولڈن ماؤنٹ کے گردوارے کے پس منظر میں غروب آفتاب کا ایک منظر ۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں موسم سرما کے دوران برف سے ڈھکے پارک میں 22 نومبر 2023 کو ایک خاتون چہل قدمی کر رہی ہیں اور ان کے قدم کے نشان زمین پر نقش ہو رہے ہیں۔

رواں سال جولائی میں ہونے والی ’ٹور ڈی فرانس‘ سائیکل ریس کا ایک منظر

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد31 جنوری 2023 کو متاثرہ علاقوں سے لوگ نقل مکانی کررہے ہیں، اس دوران ایک دادا اپنی پوتی کو رخصت کر رہے ہیں۔

رواں سال ہی 12 مارچ 2023 کو ہالی وڈ میں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب تھی کہ اس دوران ہی فوٹو گرافر کے گرنے پر مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا حیرانی کا اظہار کر رہی ہیں۔

USA

Ukraine

Europe

Year 2023