Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیر خزانہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق

فرانسیسی سفیر کا تجارتی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار
شائع 15 دسمبر 2023 12:18am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے فرانسیسی سفیر نے ملاقات کی ہے۔ جس میں میں باہمی دلچسپی کے امور اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان فرانس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے فرانسیسی سفیر کو معاشی اصلاحات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی پالیسیز سے ملک میں معاشی اور مالی استحکام آیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کا پہلا جائزہ کامیابی سے مکمل کیا، عبوری حکومت کا اصلاحاتی ایجنڈا معاشی اور مالی استحکام لانا ہے، مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، عبوری حکومت مثبت انداز میں معیشت کو منتخب حکومت کے حوالے کرنا چاہے گی۔

فرانسیسی سفیر نے نگران حکومت کی معاشی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا جائزہ کامیابی سے مکمل کرنے پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی۔

انھوں نے تجارتی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی استحکام نئی آنے والی حکومت کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

economic crisis

France

Pakistan Inflation

Special Investment Facilitation Council

Dr Shamshad Akhtar