Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 22 دسمبر کو سماعت کرے گا
شائع 14 دسمبر 2023 10:26pm

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چئیرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 22 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

سپریم کورٹ میں سردیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بنیچ تبدیل کردیا گیا، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں نیا بنیچ تشکیل دے دیا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ ہوں گے، اس سے قبل جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ کا حصہ تھے جبکہ کیس کی سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 22 دسمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

سائفر کیس کا پس منظر

عمران اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے سیکشن 5 اور 9 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ ایک سفارتی سائفر کے مبینہ مواد کے ”غلط استعمال“ سے متعلق ہے، جس کا حوالہ سابق وزیر اعظم عمران نے ان کی حکومت کو ہٹانے کی کوششوں کے ثبوت کے طور پر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کا جیل ٹرائل غیرقانونی قرار دے دیا

سائفر کیس: پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر عمومی یا خصوصی حکومتی حکم نامہ پیش کرنے کا حکم

سائفر کیس میں فرد جرم عائد ہوئی یا نہیں؟ پی ٹی آئی کے وکلا لاعلم نکلے

pti

Supreme Court

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

imran khan

justice sardar tariq masood

Cypher

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Cypher Investigations

cypher case Imran Khan

Cypher case