Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن نقوی کا پنجاب میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کم از کم اجرت کی ادائیگی نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی
شائع 14 دسمبر 2023 09:30pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر ایم ایس تنویر، سیکرٹری لیبر، ایڈیشنل سیکرٹری لیبر، ڈائریکٹرجنرل لیبر، سیکرٹری کم از کم ویجز بورڈ، کمشنر پیسی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

محسن نقوی نے پنجاب میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کم از کم اجرت کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر سے اجرت کی ادائیگیوں پر مفصل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری اوردیگر ادارے کم ازکم اجرت ادا کرنے کی ذمہ داری پوری کریں، کم از کم اجرت پر عملدرآمد نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مزدور اورمحنت کش کو اس کا حق ادا کرنے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کرے گی۔

محسن نقوی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں متبادل انرجی کے طور پر گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیتے ہوئے صوبے میں پراجیکٹ کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔

سیکرٹری انرجی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے واٹر کو الیکٹرولائز کر کے آکسیجن اورہائیڈورجن کو الگ کیا جاتا ہے، پنجاب میں گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ سے 38 ملین ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی، 8 سے 10ہزار افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کے لیے لینڈ اور واٹر سپلائی مہیا کی جائے گی، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چین سمیت مختلف ممالک میں گرین ہائیڈروجن کا استعمال بڑھ رہا ہے، انڈیا میں بس اورٹرین جبکہ کوریا میں ہائیڈروجن انرجی پر بحری جہاز چلائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ مستقبل میں متبادل انرجی کے طورپر ہائیڈروجن کا استعمال ناگزیر ہے، گرین ہائیڈروجن ماحول دوست اور بہترین متبادل انرجی ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ایس ایم تنویر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری انرجی، سیکرٹری فنانس اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا لبرٹی پولیس خدمت مرکز کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر اہم احکامات جاری

ادھر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لبرٹی پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا اور دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے مدت 2 ہفتے کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور لائسنس کی تجدید میں تاخیر کی شکایات پر ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے ہمراہ لبرٹی پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا۔

محسن نقوی لبرٹی خدمت مرکز کے داخلی راستے پر ہجوم دیکھ کر رکے اور لائسنس اور لرنر کے لیے آنے والے شہریوں سے بات چیت کی۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ کو گھنٹوں انتظار کرنے کی شکایات کیں، جس پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے مدت 2 ہفتے کرنے اور سردی کی نشاندہی پر خدمت مرکز کے باہر انتظار کے لیے کنوپی اور انگیٹھی لگانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ 25 دسمبر سے خدمت سنٹر کا وزٹ کرنے والے شہری پیشگی ٹائم لے سکیں گے، لائسنس اور لرنر کی اپیلی کیشن اینڈرائڈ اور ایپل پر انسٹال کرنے کی سہولت بھی جلد میسر ہوگی، خدمت مراکز کی طرح چند ہفتوں میں تھانوں کا ماحول بھی بدلا ہوا دیکھیں گے۔

lahore

punjab

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

police khidmat markaz

Green Hydrogen Project