Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الثانی ہوگئی

وزارت مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 14 دسمبر 2023 07:06pm

ملک میں جمادی الثانی 1445ھ کا چاند نظر آ گیا، کل بروز جمعہ یکم جمادی الثانی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ اسلام آباد، پشاور، ملتان اور دیگر علاقوں میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا، یکم جمادی الثانی 1445 ہجری کل 15 دسمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد مدینہ المنورہ سے شریک ہوئے اور دعا کروائی۔

مزید پڑھیں

چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو ہوگی

محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

پاکستان

اسلام آباد

Moon sighting

Jamadi ul Sani