ایم ڈی کیٹ پیپر لیک : ڈاؤ یونیورسٹی کو 21 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کے معاملے پر ڈاؤ یونیورسٹی کو 21 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کا پیپر مبینہ طور پر لیک ہونے کے حوالے سے طلبہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
طلبہ نے ایم ڈی کیٹ پیپر لیک ہونے کے خلاف دائر درخواست میں ڈاؤ یونیورسٹی نتائج معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، بلیوٹوتھ سے نقل کرانے والا گروہ گرفتار
ایم ڈی کیٹ میں نقل کی جدید ڈیوائسز دیکھ کرامتحانی عملہ حیران
ایم ڈی کیٹ اسکینڈل پر جے آئی ٹی رپورٹ پیش، سرکاری ملازمین نقل کرانے والے نیٹ ورک میں شامل
ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی۔ جس پر عدالت عالیہ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو 21 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
Comments are closed on this story.