جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا
ملزمان میں شمائلہ راشد، شاہ زیب، مون صادق اور فرحان علی سمیت دیگر شامل ہیں
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جن میں شمائلہ راشد، شاہ زیب، مون صادق اور فرحان علی سمیت دیگر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں
9 مئی کے 3 مقدمات میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان اشتہاری قرار
جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 15 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
ATC
lahore
atc lahore
9 May
Jinnah House Attack
MAY 9 RIOTS
absconder
مقبول ترین
Comments are closed on this story.