Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھائیوں سے کم بات ہوتی ہے، سلیکٹر نہیں کہ ٹیم میں انکی جگہ بنا سکوں، نسیم شاہ

انجری کے بعد کم بیک آسان نہیں ہوتا، قومی کرکٹر
شائع 14 دسمبر 2023 03:12pm
فاسٹ بولر نسیم شاہ۔ فوٹو — فائل
فاسٹ بولر نسیم شاہ۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میری اپنے بھائیوں سے بہت کم بات ہوتی ہے، میں لیجنڈ نہیں کہ انہیں ٹیم میں منتخب کرسکوں۔

پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں سیزن میں اسلام آباد یوائیٹڈ کا حصہ ہونے پرایک بیان میں نسیم شاہ نے کہا کہ میرے لیے نئی ٹیم ہے، اچھا سیزن ہوگا، شاداب خان کے ساتھ کھیل چکا ہوں، کھیلنے کا مزہ آئے گا۔

اپنے دونوں چھوٹے بھائیوں کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت پر نسیم شاہ نے کہا کہ میں خود ابھی کھیل رہا ہوں، میری بھائیوں سے بہت کم بات ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائیوں کا نام لینا چاہیے، یہ نہیں کہنا چاہیے نسیم شاہ کے بھائیوں نےاچھا پرفارم کیا، البتہ میں کوئی سلیکٹریا لیجنڈ نہیں جو بھائیوں کو اپنی ٹیم میں منتخب کر سکوں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل میں تاریخ رقم، 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل

پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں تمام ٹیموں نے اپنے اپنے اہم ہتھیار چن لیے، ناموں کا اعلان ہوگیا

گزشتہ روز لاہور میں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے پلئیرز ڈرافٹنگ کی تقریب میں فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دی۔

اس ڈرافٹنگ کے دوران نسیم شاہ کو پہلے ہی منتخب کرلینے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کے دو بھائیوں حنین شاہ اورعبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

islamabad united

Naseem shah

psl 9

psl draft