Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت کا حلقہ این اے 59 اور پی پی 22 کی حلقہ بندیاں پر نظرثانی کا حکم

الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر فطری حلقہ بندیاں کی گئی ہیں، درخواست گزاروں کا مؤقف
شائع 14 دسمبر 2023 01:58pm
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ۔ فوٹو — فائل
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ۔ فوٹو — فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 22 کی حلقہ بندیوں پر نظرثانی کا حکم دے دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس وقاص رؤف نے تلہ گنگ کی قومی وصوبائی اسمبلی کی حلقہ بندی کی نظرثانی سے متعلق فیصلہ سنایا۔

درخواست گزاروں میں ملک شیر افضل باٹا اور دیگر 30 سیاسی شخصیات شامل ہیں، جنہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر فطری حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیاں چیلنج ہونے لگیں، 2 حلقے کالعدم قرار، 3 پر نظرثانی

الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیاں چیلنج ہونے لگیں، 2 حلقے کالعدم قرار، 3 پر نظرثانی

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ حتمی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ 2 حلقے پی پی 35 اور 59 کی حلقہ بندیاں کالعدم جبکہ این اے 123 اور این اے 120 کی حلقہ بندیوں پر نظر ثانی کا حکم دے چکا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی این اے 35 کوہاٹ کی حلقہ بندی پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے۔

Lahore High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

lhc rawalpindi bench