Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے

قائد ن لیگ نے خطاب کے اہم نکات تیارکر لئے
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023 03:56pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نوازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے، انہوں نے خطاب کے اہم نکات تیارکر لئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے، اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ نے خطاب کے اہم نکات تیارکر لئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف اپنے اوپر ہونے والے جھوٹے کیسز پر اہم انکشافات کریں گے، اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے، سزا سمیت دیگر نکات پر اظہار خیال کریں گے، اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل پر نہ پہنچانے کی وجوہات بیان کریں گے۔

آج کے خطاب میں مسلم لیگ ن کے قائد پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے احتساب کا مطالبہ کریں گے۔

ادھر نواز شریف کی صاحبزادی اور پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے والد کی خطاب کرتے ہوئے ایک تصویر بھی ایکس پر شیئر کی ہے۔

ایکس پر شیئر کی گئی تصویر میں مریم نواز کو اپنے والد کے قریب دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ٹویٹ کے کیپشن میں لیگی رہنما نے ’ساتھ رہیے‘ بھی لکھا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif