Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پانچ سالہ نااہلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حکم کیخلاف عمران کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرے گا
شائع 14 دسمبر 2023 12:38pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی اور دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے حکم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

عمران خان نے 5 سالہ نااہلی جب کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کے الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کو ارسال

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق وزیراعظم کی 5 سالہ نا اہلی کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے لارجر بینچ کو بھیج دیا تھا۔

pti

imran khan

Lahore High Court

tosha khana case

Election Commission of Pakistan (ECP)