Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں نہروں کی بندش کا شیڈول جاری، پن بجلی کی پیداوار میں کمی آنے کا خدشہ

تمام نہریں 30 جنوری تک باری باری بند رہیں گی
شائع 14 دسمبر 2023 12:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ انہار پنجاب نے صوبے میں نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق صوبے کی 21 نہریں بھل صفائی کے لیے 26 دسمبرسے بند ہوں گی جب کہ منگلا ڈیم سے منسلک 12 نہروں کی بندش 26 دسمبرسے شروع ہوگی۔

محکمہ انہار پنجاب نے کہا کہ تربیلا ڈیم سے منسلک 9 نہروں کی بندش31 دسمبر سے شروع ہوگی، تمام نہریں 30 جنوری تک باری باری بند رہیں گی۔

پنجاب کی نہروں کی بندش کے باعث پَن بجلی کی پیداوار میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔

punjab

Tarbela Dam

mangla dam

canals