Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیسلا کی 20 لاکھ گاڑیوں کے آٹوپائلٹ میں نقص نکل آیا، واپس طلب

پانچ اکتوبر 2012 اور سات دسمبر2023 کے درمیان تیار کردہ گاڑیوں میں نقص آیا یے
شائع 14 دسمبر 2023 11:03am
تصویر — روئٹرز
تصویر — روئٹرز

الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ’ٹیسلا‘ نے 20 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوالی ہیں کیونکہ ان کے آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابیاں حفاظت کے لیے خطرہ ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا نے کہا کہ آٹو پائلٹ سافٹ ویئر سسٹم کنٹرول ڈرائیور کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہو سکتا۔

نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ خودکار ٹیکنالوجی حفاظت کو بہتر بنانے کا وعدہ کرتی ہے لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب اسے ذمہ داری کے ساتھ لگایا جائے۔

کمپنی نے نقص نکل آنے کے بعد گاڑیوں کو مارکیٹ سے واپس طلب کرنے کا فیصلہ اپنی نوعیت کا ایک بڑا فیصلہ ہے، ٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ نئے حفاظتی اقدامات لگائے گی اور موجودہ نقائص کو دور کرے گی۔

واضح رہے کہ جن گاڑیوں کو مارکیٹ سے اٹھایا گیا ہے، ان میں پانچ اکتوبر 2012 اور سات دسمبر2023 کے درمیان تیار کردہ وائے، ایس، تھری، اور ایکس ماڈلز میں شامل ہیں۔

بدھ کو امریکی ایوان نمائندگان کے سامنے بات کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر این کارلسن نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ٹیسلا نے گاڑیاں واپس لینے پراتفاق کیا۔

مزید پڑھیں

کیا واقعی ٹیسلا کی کار بھارت میں 17 لاکھ میں دستیاب ہے؟

ٹیسلا نے آٹو پائلٹ کے سبب ہلاکت کا مقدمہ جیت لیا

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے ”ایک پر ایک فری“ کی ناقابل یقین شاندار آفر

این کارلسن نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے اگست2021 میں ٹیسلا کے آٹو پائلٹ فنکشن کی تحقیقات شروع کیں، جب آٹو پائلٹ آن ہونے پر متعدد حادثات سامنے آئے تھے۔ ایک چیز جس کا ہم نے تعین کیا ہے وہ یہ ہے کہ جب وہ سسٹم آن ہوتا ہے تو ڈرائیور ہمیشہ توجہ نہیں دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ اکتوبر میں کیلیفورنیا کے محکمہ موٹر وہیکلز کی جانب سے حفاظتی خدشات کے بارے میں سوالات اٹھائے جانے کے بعد سیلف ڈرائیونگ کار فرم کروز کے ذریعے ٹیسٹنگ کو معطل کر دیا تھا۔

Elon Musk

Tesla

autopilot system