Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلوے دیگر ممالک کو بھی ریلوے چلانے سے متعلق تربیت دینے لگا

مختلف ممالک کی ریلوے کے 7 رکنی وفد کو لاہور میں تربیت دی گئی
شائع 13 دسمبر 2023 06:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان ریلوے کی جانب سے دیگر ممالک کو بھی ریلوے چلانے سے متعلق تربیت فراہم کی جارہی ہے، اس حوالے سے مختلف ممالک کی ریلویز کے 7 رکنی وفد نے لاہور کا دورہ کیا۔

وفد میں سری لنکا، آذربائیجان، یوگنڈا سمیت دیگر ممالک کے افسران شامل تھے۔ وفد کو ریلوے اسٹیشن پر ٹرین ڈسپیچ سمیت ریزرویشن آفس کا بھی دورہ کروایا گیا۔

ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل نے وفد کو ریلوے کے ٹریفک، الیکٹریکل، مکینیکل اور کمرشل ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبوں پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان ریلوے نے حکومت سے بیل آؤٹ پیکیج کا مطالبہ کر دیا

پاکستان ریلوے کی مسافروں کی سہولت کیلئے سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت

یاد رہے کہ پاکستان ریلوے دیگر ممالک کو بھی ریلوے چلانے سے متعلق تربیت فراہم کررہا ہے، مختلف ممالک کی ریلویز کا وفد پاکستان ریلوے کے 119 ایڈوانس کورس کیلئے پاکستان آیا۔ ۔

Pakistan Railways

Train Accident

Train

Railway Line