Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

نقیب اللہ قتل کیس: سابق ایس ایس پی راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور

انسداددہشت گردی عدالت سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب
شائع 13 دسمبر 2023 04:21pm

سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی اور انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی عالم شیرنے دائر کی، جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ اے ٹی سی نے راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو بری کرکے ایک شواہد ہو نظر انداز کیا، انسداد دہشت گردی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں: نقیب اللہ قتل کیس؛ سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیل دائر

عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے انسداددہشت گردی عدالت سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ اور پراسکیوٹر جنرل سندھ سے بھی جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا، اور عدم شواہد کی بناء پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

Naqibullah murder case