Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پتوکی: شدید دھند کے باعث 3 مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 12زخمی

ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا
شائع 13 دسمبر 2023 01:15pm
تصوی — فائل
تصوی — فائل

پتوکی میں شدید دھند کے باعث تین مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

شدید دھند اور حدنگاہ انتہائی کم ہونیکی وجہ سے تین مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں ایک شخص جاں بحق 9 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ 3 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

بھونیکی موڑ کے قریب یوٹرن لیتے ہوئے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے آنے والا تیز رفتار ٹرک ٹکرا گیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹریکٹر دو ٹکروں میں تقسیم ہوگیا۔ حادثے میں سرائے مغل کا رہائشی ڈرائیور 25 سالہ سجاد جاں بحق ہوگیا۔

دوسرا حادثہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جس میں رینالہ خورد سے مانگامنڈی آنیوالی فیکٹری ملازمین کی 2 بسیں ٹرک سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 فیکٹری ملازمین زخمی ہوگئے۔

تیسرے حادثے میں بھونیکی موڑ کے قریب اے پی وی مسافر وین پاکپتن سے لاہور جارہی تھی، جو آگے جاتے مزدا سے ٹکرا گئی، حادثےمیں 7 مسافر زخمی ہوگئے۔

واقع کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں 23 سالہ فیصل ،29 سالہ ساجد ، 30 سالہ عبدالکلیم ،27 سالہ حسنین اور 25 سالہ رمضان 44 سالہ نیاز 32سالہ کلثوم 37 سالہ عابد اور 40 سالہ سجاد سمیت دیگر شامل ہیں۔

Road Accident

smog

punjab smog