Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک سے سابق صوبائی وزیر کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

ملک کو مستحکم کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، لہٰذا سب کو مل کر چلنا ہوگا، عبدالعلیم خان
شائع 13 دسمبر 2023 12:56pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اٹک سے سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہو گئے۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے سابق صوبائی وزیر محمد انور نے ملاقات کرکے باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

عبدالعلیم خان نے کرنل (ر) محمد انور کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم، ملاقات کے موقع پر محمد انور نے عبدالعلیم خان کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔

محمد انور نے پارٹی پیٹرن اِن چیف جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف کی 3 خواتین رہنماؤں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

پی ٹی آئی چھوڑنے والی منزہ حسن آئی پی پی میں شامل

اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ وعدے پورے کریں گے، استحکام پاکستان پارٹی کا منشور سب کے دل کی آواز ہے، ملک کو مستحکم کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، لہٰذا سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

lahore

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

aleem khan