Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

حکومت نے کراچی کی بجلی 1.72روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی
شائع 13 دسمبر 2023 12:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے نیپرا میں کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے، جس میں بجلی 1.72روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

کراچی والوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ وفاق نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔

وفاقی حکومت کی درخواست میں کراچی کیلئے بجلی1.72روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اور یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اوور بلنگ معاملے پر قائمہ کمیٹی کا کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات کا حکم

درخواست میں ملک بھرمیں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے اضافہ مانگا گیا ہے، جس کے تحت جنوری تا مارچ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں1.25 روپے اور اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسےاضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے درخواست پر20 دسمبرکو سماعت کی جائے گی۔

nepra

K-Electric

electricity bills

Over Billing