Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک آسٹریلیا پرتھ ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، دو نئے کھلاڑی شامل

پاکستان کی پلیئنگ الیون پہلے ٹیسٹ میں فُل ٹائم اسپنر سے محروم
شائع 13 دسمبر 2023 11:42am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

پرتھ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے 5 روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر عامر جمال اور خرم شہزاد کا ٹیسٹ ڈیبیو ہوگا جب کہ شان مسعود بھی پہلی بار ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کینگروز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم، وکٹ کیپر سرفراز احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعود شکیل، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ پر مشتمل بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 16 دسمبر سے پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان خواجہ کو پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں مخصوص جوتے پہننے کی اجازت نہیں ہوگی

عثمان خواجہ کو پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں مخصوص جوتے پہننے کی اجازت نہیں ہوگی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ لیگ اسپنر ابرار احمد انجری کا شکار ہونے کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد متبادل میں ساجد خان کو طلب کیا گیا تھا۔

PCB

Australia