ٹریفک پولیس نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ متعارف کروا دی
صارفین نے حکومتی اقدام کو خوش آئندہ قرار دے دیا
پنجاب میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اور بھی آسان بن گیا، حکومت نے آن لائن ایپ متعارف کروا دی ہے۔
لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے نہ لمبی کی قطار کا انتظار نہ ٹریفک پولیس کے دفتر جانے کی الجھن ہوگی، شہری اب گھر بیٹھے ہی لائسنس بنا سکتے ہیں۔
شہری اس ایپ پر نام، شناختی کارڈ نمبر اور ضروری معلومات درج کرنے کے بعد ہاتھوں ہاتھ لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
آن لائن ایپ متعارف کروانے کے بعد پہلے ہی روز لائسنسنگ سینٹرز پر لوگوں کا رش کم ہو گیا، صارفین نے حکومتی اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ تمام شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کا وقت اور پیسہ بچ سکے۔
punjab
Traffic Police
Learning Driving License
مقبول ترین
Comments are closed on this story.