Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 9 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب آج سجے گی، میگا ایونٹ کی تاریخوں کا اعلان بھی متوقع

پاکستان سپرلیگ کی تمام فرنچائزز اپنے اپنے کھلاڑی منتخب کریں گی
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2023 08:04am

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب بدھ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سجے گی، فرنچائزز اپنے اپنے کھلاڑی منتخب کریں گی جبکہ میگا ایونٹ کی تاریخوں کا اعلان بھی کل متوقع ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے نویں ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، پلیئرز ڈرافٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلا انتخاب کرے گی۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر کھلاڑی پک کریں گی جبکہ چوتھی اور پانچویں ِپک پشاور زلمی اور ملتان سلطان کی ہوگی۔

پچھلے 2 ایڈیشنز کی چیمپئن لاہور قلندرز سب سے آخرمیں کھلاڑی چُنے گی۔

پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب میں بائیس ممالک کے 485 انٹرنیشنل کرکٹر نے رجسٹریشن کروائی ہے، تمام ٹیموں نے اپنے اپنے ریٹین کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے اور پلیئرز کی ٹریڈ کا مرحلہ بھی مکمل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے ریکارڈ توڑ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی

پی ایس ایل 9 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

PSL

lahore

Pakistan Super League

psl 9

psl draft