Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کا اجراء اور رینیول ٹریننگ سے مشروط

اسلام آباد پولیس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 12 دسمبر 2023 06:15pm

وفاقی پولیس نے اسلحہ لائسنس کا اجراء اور رینیول 2 روزہ ٹریننگ سے مشروط کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹفکیشن کے مطابق وفاقی انتظامیہ یا وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس سے قبل ٹریننگ لازم ہوگی، وفاقی پولیس لائن کی شوٹنگ رینج پر شہری 2 روز کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کریکٹر سرٹفکیٹ کے بجائے ٹریننگ سرٹفیکٹ کے عوض لائسنس کا اجراء اور رینیول ہوگا، شہری معمولی سی فیس کے بعد فائرنگ کے مقابلے یا اسلحہ استعمال کے لیے آ سکیں گے۔

اسلام آباد

islamabad police

Arms License

arms license renewal

trainning